سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن ضلع سوات نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ پیرامیڈیکس نے سیدو شریف ہسپتال سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی جہاں مظاہرین سے اپنے خطاب میں ضلعی صدرخورشید احمد ، چیئرمین حق پرست پیرامیڈیکس صوبہ خیبر پختونخواعصمت اللہ خان اوردیگر نے کہاکہ جعلی ڈاکٹروں اور عطائیوں کیخلاف کارروائی احسن اقدام ہے مگر اس آڑ میں کوالیفائڈپیرامیڈیکس کے کلینکوں پر چھاپے مارنا اور ان کیخلاف کارروائی کرنا کسی بھی صورت برداشت نہیں کریں گے،انہوں نے کہاکہ کوالیفائڈ پیرامیڈیکس دن رات دکھی انسانیت کی خدمت کرتے ہیں مگر عطائیت کی آڑ میں ان کیخلاف کارروائی کی جارہی ہے جو محکمہ صحت کی بدنامی کا سبب بن رہاہے۔
Swat
