Swat

عاصم اللہ خان آج اے این پی میں شمولیت کا اعلان کریں گے

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) وزیر اعلیٰ خیبر پختون خواہ پرویز خٹک کے قریبی رشتہ دار، ن لیگ سوات کے رہنما اور ضلعی کونسلر عاصم اللہ خان نے عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا۔ اے این پی نے عاصم اللہ خان کو پی کے 4سوات کا ٹکٹ دینے کا بھی اعلان کردیا۔ اس سلسلے میں آج جمعہ کو عاصم اللہ خان کے حجرہ دنگرام میں شمولیتی اجتماع ہوگی جس میں صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی شرکت کریں گے۔ اس موقع پر عاصم اللہ خان اے این پی میں شمولیت کا اعلان کریں گے اور پارٹی کے صوبائی صدر ان کو حلقہ پی کے 4میں اپنا امیدوار نامزد کریں گے۔

اشتہار / Advertisement

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔