Swat

پولیس کے مزیدجوان تربیت مکمل کرکے پاس آؤٹ

سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں خیبر پختون خواہ پولیس کے مزید 274 جوان تربیت مکمل کرکے پاس آؤٹ ہوگئے۔23خواتین ریکروٹس نے بھی پریڈ کا شاندار مظاہرہ کیا۔پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سوات پولیس ٹریننگ اسکول میں ہوئی، جس کے مہمان خصوصی ڈی آئی جی ٹریننگ سلمان چوہدری تھے ۔تقریب میں ڈائریکٹر ٹریننگ اسکول نذیر احمد خان ،ضلع ناظم سوات محمد علی شاہ ،ایس پی انوسٹی گیشن ذوالفقار تنولی سمیت دیگر پولیس حکام اور معززین علاقہ نے شرکت کی ۔اس موقع پر چھ ماہ کی تربیت مکمل کرنے والے 274 اہلکاروں نے پاسنگ اؤٹ پریڈ کا شاندار مظاہرہ کیا۔پولیس کمانڈوز اورخواتین اہلکاروں نے دشمن کو ٹھکانے لگانے کی عملی مشقوں کا مظاہرہ بھی کیا۔مارشل آرٹ کے بھی خوب دور چلے۔ ان مشقوں میں بھی دشمن کو چت کرنے کے عملی مظاہرے کئے گئے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔