Swat

چارباغ اور کبل میں پاکستان زندہ باد تحریک کی ریلیاں

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقے چارباغ اور کبل میں پاکستان زندہ باد تحریک کی جانب سے ریلی نکالی گئی اور پاکستان اور پاک فوج کے حق اور منظور پشتون کے خلاف نعرے بازی کی گئی، چارباغ بازار میں پاکستان تحفظ تحریک کی جانب سے ہونے والی ریلی میں شریک افراد نے قومی پرچم لہرائے ہوئے تھے جبکہ پاکستان اور پاک فوج سے اظہا رِیکجہتی کے نعروں پر مشتمل بینرز بھی اٹھا رکھے تھے، ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ پاک فوج اورہم نے بیش بہا قربانیاں دے کر سوات میں امن قائم کیا ہے اور اسے ہم کسی صورت خراب نہیں ہونے دیں گے، کبل میں بھی پاکستان زندہ باد ریلی نکالی گئی، گاڑیوں پر قومی پرچم لہرائے افراد پاکستان اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔