Swat

بجٹ میں غریبوں کو ریلیف نہیں دیا گیا، مشتاق احمد خان

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ میں نیا کچھ بھی نہیں ہے، پانچ سالوں میں چھٹا بجٹ پیش کرنے کا وفاقی حکومت کے پاس مینڈیٹ نہیں، حکومت نے آنے والی حکومت کے حق پر ڈاکا ڈالا ہے، غیر منتخب فرد کے ذریعے بجٹ پیش کرکے حکومت نے خود ووٹ کی عزت کو پامال کیا ہے، مفتاح اسماعیل آئی ایم ایف کے تربیت یافتہ ہیں، آئی ایم ایف مارکہ بجٹ پاکستان نہیں عالمی اداروں کے مفادات کے لئے تیار کیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے المرکزالاسلامی بونیر اور المرکزالاسلامی سنگوٹہ سوات میں الگ الگ اجتماع ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اجتماعات ارکان سے جماعت اسلامی ضلع سوات کے امیر محمد امین سمیت دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا، سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا کہ حکومت نے بجٹ میں غریبوں کو کوئی ریلیف نہیں دیا، یہ ایک حقیقت ہے کہ ملک پر بیرونی قرضوں کا بوجھ بڑھا ہے، مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوا ہے، تجارتی خسارہ خوفناک صورت اختیار کرتا جارہا ہے

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔