Swat

سوات ڈرگسٹ اینڈ کیمسٹ ایسوسی ایشن، عہدیداروں کی محمد امین سے ملاقات

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات ڈرگسٹ اینڈ کیمسٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے جماعت اسلامی کے ضلعی امیر محمد امین سے ملاقات کی۔ ایسوسی ایشن کے صدر خواجہ رشید اقبال کی قیادت میں عہدیداروں کے وفد نے ان کو ڈرگ ایکٹ کے حوالے سے کیمسٹوں کی تشویش سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ فارم 9 , 10 اور ڈرگ ایکٹ 1976ء بحال کیا جائے۔ لائسنسوں کی تاحیات رینول کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایسوسی ایشن کی جانب سے ہم اپوزیشن جماعتوں اور حکومتی جماعتوں کو اعتماد میں لے رہے ہیں، تاکہ ممبران اسمبلی متفقہ طور پر اسمبلی فلور پر یہ اہم مسئلہ اُٹھا کر اسے حل کریں۔ملاکنڈ ڈویژن کے 15000 کیمسٹوں کی تشویش کو ختم کریں۔ اس موقع پر ضلعی امیر جماعت اسلامی محمد امین کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ مظلوم کا ساتھ دیا ہے۔ ہم آپ لوگوں کے جائز مطالبات کے حق میں ہیں اور اس سلسلے میں ہم صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر عنایت اللہ خان سے بہت جلد وقت لیں گے اورکیمسٹ ایسوسی ایشن کی ملاقات کرائیں گے

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔