سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں پولیس نے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران میں 300 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے بھاری مقدارمیں منشیات اور اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ ڈی پی او سوات کیپٹن (ر) واحد محمود کے مطابق ضلع بھر میں پولیس نے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا۔ اس دوران 7 عددشارٹ گن، 10 عددپستول اور275 عدد کارتوس برآمد کئے گئے۔ کارروائی کے دوران کرایہ داران ایکٹ کے تحت 8 افراد اورہوٹل ایکٹ کے تحت3 مقدمات درج کرلئے گئے۔ سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کے دوران 65 کلو گرام چرس، آئس، افیون اور 22 لیٹر دیسی شراب برآمد کرلی گئی ہے۔ پولیس نے اس دوران 300 مشتبہ افراد کو بھی گرفتارکرلیا ہے۔ ڈی پی او سوات واحد محمود نے کہاکہ پولیس کئی دہائیوں سے دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑ نے والی فورس ہے۔ ملکی بقا سلامتی اورامن و امان کے قیام کے لیے ان کی دی گئی قربانیوں کو تاریخ میں ہمیشہ سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔
Swat
