Swat

پبلک ہیلتھ کی غلطی سے خاتون جاں بحق،برقی آلات جل گئے

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل کبل کے علاقہ سرسینئی میں محکمہ پبلک ہیلتھ کی غلطی سے ایل ٹی وی لائن، ایچ ٹی وی لائن سے ٹکراگئی۔ نتیجتاً ایک خاتون جاں بحق اور درجنوں گھروں میں لاکھوں روپے مالیت کے برقی آلات جل گئے۔ پیسکو حکام کے مطابق محکمہ پبلک ہیلتھ کے ٹیوب ویل آپریٹر اور ٹھیکیدار نے ٹیوب ویل کا خراب ہونے والا ٹرانسفارمر پیسکو حکوم کو اطلاع دئیے بغیر اتار دیا۔ بجلی آنے کے بعد ٹرانسفارمر کا ایل ٹی وی لائن گیارہ ہزار وولٹ کے ایچ ٹی وی لائن سے ٹکرا گیا جس کی وجہ سے ایک گھر میں پنکھے کا تار لگانے والی خاتون زوجہ میاں شہنشاہ کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئی۔ علاقہ کے بیشتر گھروں کے بجلی میٹرا ور گھروں میں سیکڑوں کی تعداد میں برقی آلات جل گئے ۔ ٹیوب ویل آپریٹر اور ٹھیکیدار کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیا

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔