سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل ناظم مینگورہ (بابوزئی)اکرام خان نے گذشتہ روز زیر تعمیر جنرل بس اسٹینڈ، سلاٹر ہاؤس اور سبزی منڈی کا اچانک معائنہ کیا۔کام کی سست روی پر برہمی کا اظہار کیا۔ تحصیل ناظم نے حکام کو ہدایت کی کہ وہ تندہی سے کام پر توجہ دیں۔ انہوں نے ایک ہفتہ کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا کہ مینگورہ شہرمیں ٹریفک بوجھ کو کم کرنے کے لیے جلد سے جلد سبزی منڈی اور جنرل بس اسٹینڈ کومنتقل کر دیا جائے گا۔ کیونکہ شہر میں اب بس اسٹینڈ اور سبزی منڈی کی کوئی گنجائش نہیں۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ ترقیاتی کاموں کی جلد معیار کے ساتھ تکمیل کو یقینی بنائیں۔ اگر ایسا نہ کیا گیا، تو متعلقہ ٹھیکیداروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
Swat