Swat

بجلی لائن حادثہ، اہل علاقہ نے ڈیڈ لائن دے دی

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل کبل کے علاقہ سرسینئی میں گذشتہ روز بجلی کی دو لائنیں ٹکرانے سے ایک خاتون کے جاں بحق اور درجنوں گھروں میں سیکڑوں کی تعداد میں برقی آلات جلنے کے خلاف اہل علاقہ نے پیسکو دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ دوسری جانب محکمہ پبلک ہیلتھ نے واقع کی ذمہ داری سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حادثہ پیسکو کی غفلت کی وجہ سے پیش آیا ہے۔ مظاہرین سے اپنے خطاب میں منتخب بلدیاتی نمائندوں نے کہا کہ پیسکو اور پبلک ہیلتھ کی غفلت کی وجہ سے ایک قیمتی جان ضائع ہوئی اور لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔ مظاہرین نے متعلقہ حکام کو تین دن کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا کہ اصل ذمہ داروں کا تعین کرکے ان کو سزا دی جائے اور لوگوں کے مالی نقصانات کا ازالہ کیا جائے ۔ دوسری جانب محکمہ پبلک ہیلتھ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس واقعہ میں پبلک ہیلتھ کے اہلکار ملوث نہیں ہیں اور تمام غفلت پیسکو کی ہے جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا ہے ۔

اشتہار / Advertisement

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔