Swat

لکڑی کا بنا پل گرگیا، دو افراد زخمی

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے نواحی علاقہ منگلور میں لکڑی کا پل گرنے سے دو افراد زخمی ہوگئے۔ منگلور کے علاقہ جلگوت میں ایک خوڑ پر لکڑی کا پل بنایا گیا تھا۔ گذشتہ روز دو افراد اس پل کو پار کر رہے تھے کہ اچانک رسی ٹوٹنے سے پل گرگیا جس کے نتیجے میں دو افراد رفیع اللہ اور عادل خوڑ میں گر کر زخمی ہوگئے جن کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں