Swat

خستہ حال سڑک کی وجہ سے ٹرک دریائے سوات میں گرگیا

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) بحرین میں سڑک کی انتہائی خستہ حالی کی وجہ سے ایک اور ٹرک دریائے سوات میں جاگرا ۔ بحرین کالام روڈ پر اب حادثات گویا معمول بن چکے ہیں۔ گذشتہ روز اینٹوں سے بھرا ٹرک اس روڈ پر جارہا تھا۔بحرین سے دو کلومیٹر کے فاصلے پر لامبڑ کے مقام پر روڈ کی خستہ حالی کے باعث ٹرک دریائے سوات میں جاگرا جس کے نتیجے میں ٹرک میں سوار گنج علی خان زخمی ہوگیا، جن کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ڈرائیور معجزانہ طور پر محفوظ رہا

اشتہار / Advertisement

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔