سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کے شاہی خاندان کے شہزادہ میاں گل شہر یار امیر زیب نے این اے 3سوات اور ان کے فرزند شہزادہ امیر زیب شہر یار نے پی کے5مینگورہ کے ٹکٹ کے لئے پاکستان پیپلز پارٹی کو درخواست جمع کرادی۔ گذشتہ روز انہوں نے پیپلز سیکرٹریٹ میں قومی اور صوبائی حلقوں کے ٹکٹ کے لئے درخواستیں جمع کرادیں۔
