سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) عالمی ایوارڈ یافتہ ملالہ یوسفزئی کے خوشحال پبلک سکول کی انتظامیہ نے وضاحت کی ہے کہ ملالہ یوسفزئی اور ضیاء الدین یوسفزئی لڑکیوں کی تعلیم پر بھر پور توجہ دے رہے ہیں۔ خوشحال سکول کو اب لڑکیوں کے لئے مخصوص کیاگیا ہے اور پرائمری تک لڑکے بھی زیر تعلیم رہیں گے، تاہم پانچویں جماعت پاس کرنے والے لڑکوں کو دوسرے سکولوں میں داخل کرانے کا باقاعدہ اعلان کیاگیاہے۔ ان طلبہ کے ساتھ مکمل تعاون کیا جارہاہے۔ اسکول انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ چونکہ لڑکوں کے مڈل اور ہائی سیکشن کی عمارت کرایہ پر لی گئی تھی اور مالک مکان کی طرف سے نوٹس بھی جاری کیے جارہے تھے، اسی طرح کم تعداد کے باعث اخراجات میں بھی مشکلات تھیں جس کی بنا پر لڑکوں کو دوسرے اسکولوں میں داخل کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تاہم خوشحال سکول میں لڑکیوں کے لئے باقاعدہ ہائی سکول او ر کالج کا انتظام بدستور موجود ہے۔
Swat
