سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں سی ٹی ڈی پولیس نے دو الگ کارروائیوں میں دو روپوش شدت پسندوں کو گرفتار کرلیا۔ سی ٹی ڈی پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق ایک اطلاع پر تحصیل مٹہ کے علاقہ شور میں چھاپا مار کر شدت پسند سید رحیم ولد شاہی ملک سکنہ شور چپریال کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم نے 2009ء میں دیگر شدت پسندوں کے ہمراہ نظر آباد کے مقام پر آرمی کے قافلے پر حملہ کیا تھا، جس میں ایک حولدار زاہد رسول شہید ہوگیا تھا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق ایک اور چھاپا تحصیل مٹہ کے علاقہ سمبٹ میں مارا گیا جہاں سے روپوش شدت پسند سعید الرحمان ولد فضل الرحمان سکنہ سمبٹ کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم نے2010ء میں دیگر شدت پسندوں کے ساتھ مل کر سیکورٹی فورسز کے قافلہ پر حملہ کیا تھا جس میں متعدد جوان زخمی ہوئے تھے
Swat
