Swat

روٹھی بیوی کو خاوند نے میکے میں فائرنگ کرکے زخمی کردیا

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل کبل کے علاقہ کوٹلی میں روٹھی بیوی کو خاوند نے میکے میں فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا۔ مسماۃ شفاعت کا خاوند ملزم فضل محمود سعودی عرب میں محنت مزدوری کے لیے مقیم تھا۔ چار ماہ قبل مسماۃ شفاعت گھر میں جھگڑوں کی وجہ سے تنگ آکر میکے گئی۔ گذشتہ روز فضل محمود نے سعودی سے واپس آکر سسرال کے گھر جاکر اپنی بیوی پر فائرنگ کی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئی جن کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں