سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات فارما ڈسٹری بیوٹرز کونسل کا ڈرگ رولز 1976ء ایکٹ میں ترامیم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرہ جلوس کی شکل میں کونسل آفس سے روانہ ہوکر پریس کلب پہنچ گیا۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ایس پی ڈی سی کے صدر جہان عالم، جنرل سیکرٹری فخر الاسلام، شوریٰ کے ممبر زبخت مند، حاجی فریدون کہا کہ موجودہ حکومت نے ترمیم ڈرگ ایکٹ 2017ء ہمیں ہر گز قبول نہیں۔ کیوں کہ یہ ہمارا معاشی قتل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ سٹوروں میں بہت سارے نوجوان روزگار کررہے ہیں۔ ہمارے ساتھ ساتھ ان غریب جوانوں کے روزگارکے مواقع ختم ہوگئے ہیں اور ان کے گھروں میں فاقے ہیں۔ انہوں نے کہا ملاکنڈ ڈویژن میں مختلف ضلعوں شانگلہ، بونیر، اپر دیر ، لوئر دیر ، ملاکنڈ ایجنسی میں ڈرگیسٹ اینڈ کیمسٹ کے شٹرڈاؤن ہڑتال کی حمایت کرتے ہیں اور ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
Swat