سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے نواحی علاقہ منگلور شالدرہ میں 27سالہ نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ مقتول بلال خان ولد غفور ایڈووکیٹ سکنہ سیدو شریف اپنی اہلیہ کو سکول میں چھوڑنے کے بعد واپس جارہا تھا کہ ملزمان نے ان پر فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ منگلور پولیس نے مقتول کی بیوہ مسماۃ (م) کی رپورٹ پر چھ افراد عالمگیر، سہراب، حیات اللہ، ذاکر اللہ،رستم حیات اور رحمت حیات ساکنان منگلور کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق وجہ قتل پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے ۔
Swat
