سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) الفجر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام تھیلیسیمیا کے عالمی دن کے حوالے سے واک کا اہتمام کیا گیا۔ واک میں تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں سمیت طلبہ اور دیگر لوگوں نے شرکت کی۔ طلبہ نے پلے کارڈ ز اٹھا رکھے تھے جس پر تھیلیسیمیا کے حوالے سے آگاہی کے بارے میں جملے درج تھے۔ بعد میں شرکا سے اپنے خطاب میں الفجر فاؤنڈیشن کے ایڈ منسٹریٹر رحمان علی ساحل، وجاہت ، قاضی خلیل اور دیگر نے شادی سے قبل سکریننگ ٹیسٹ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تھیلیسیمیا کے حوالے سے گھر گھر آگاہی مہم کی ضرورت ہے۔
Swat
