سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام) جماعت اسلامی خیبرپختونخواکے وفد نے ضلع شانگلہ کا دورہ کیا ۔ وفد نے کوئلہ کان میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت اوردلی ہمدردی کا اظہار کیا ۔وفد میں نائب امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا مولانا اسدا للہ خان ، سابق صوبائی وزیر مظفر سید ایڈووکیٹ، امیر جماعت اسلامی ضلع سوات سابق ایم پی اے محمدامین ،امیر جماعت اسلامی ضلع شانگلہ نجم اللہ خان سمیت دیگر علما اور ذمہ داران شامل تھے ۔اس موقع پر وفد نے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی اور جاں بحق افراد کے لئے فاتحہ خوانی کی ۔
Swat
