سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل کونسل بابوزئی (مینگورہ) نے شہر میں ایک ارب روپے سے جاری بیوٹیفیکیشن پرا جیکٹ کے تحت ہونے والے منصوبوں کی تحقیقات اور الیکشن کمیشن کی جانب سے پابندی کے باوجود ٹینڈرز کے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ۔ تحصیل کونسل کا اجلاس تحصیل نائب ناظم فضل حمید کی صدارت میں ہوا، جس میں تحصیل ناظم اکرام خان اور اراکین نے شرکت کی ۔ اجلاس میں اراکین نے اپنے خطاب میں کہا کہ ماہ صیام میں عوام کو بلا تعطل پانی کی فراہمی کی جائے اور شہر میں ریڑھی بانوں کو تنگ نہ کیا جائے ۔اجلاس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ سوات میں رمضان میں لوڈ شیڈنگ کم کی جائے ۔
Swat
