سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام) پختون خواہ ملی عوامی پارٹی کے مرکزی ڈپٹی چیئر مین مختیار خان یوسفزئی نے کراچی میں ان کے پارٹی کارکن ، پی ٹی ایم کارکن کی گرفتاری اور ان کے خلاف مقدمات درج کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ اگر یہ سلسلہ بند نہ ہوا تو پختون خواہ میپ ملک بھر میں احتجاج کرے گی ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان نے پاکستان کے شہریوں کو تقریر و تحریر کی آزادی دی ہے۔ کراچی میں پولیس بلا جواز ان کے کارکنوں کو گرفتار کر رہی ہے جو قابل مذمت ہے ۔
Swat
