سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل بریکوٹ کے علاقہ لنڈاکے کے ایک دینی مدرسہ میں طلبہ کی غفلت سے مدرسہ کا دس سالہ طالب علم جاں بحق ہوگیا ۔ زاہد حسین مدرسہ میں دینی علم حاصل کر رہا تھا کہ بدھ کی صبح نماز فجر کے بعد نیند آنے کی وجہ سے مدرسہ کی اس جگہ پر اپنے اوپر رضائی ڈال کرلیٹ گیا جہاں باقی طلبہ رضایاں جمع کرتے ہیں ۔ نماز کے بعد باقی طلبہ نے رضایاں اٹھا کر اس جگہ جمع کرنا شروع کر دی ۔ کلاس کے دوران جب زاہد حسین موجود نہیں تھا تو مدرسہ انتظامیہ اور طلبہ نے بچے کی تلاش شروع کی لیکن بچہ نہ مل سکا۔ نماز عشاء کے بعد جب مدرسہ کے طلبہ سونے کے لئے اس جگہ سے اپنی رضایاں اٹھائیں تو نیچے زاہد حسن مردہ حالت میں پڑا تھا ۔ ڈی ایس پی بریکوٹ سید زمین شاہ کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بھی بچے کی موت دم گھٹنے کی وجہ سے بتائی گی ہے ۔تاہم پولیس نے اس بارے تفتیش شروع کردی ہے۔
Swat
