سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) خیبرپختونخوا کے وزیر آبپاشی وکھیل اور پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ریجن کے صدر محمود خان نے کہا ہے کہ عوام تحریک انصاف کے قافلے میں شامل ہوکر ہی ملک کو بحرانوں اور اندھیروں سے نکال سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی حکومت وقت کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کو امن و امان کے بہتر حالات ،تعلیم اور صحت کی بہترین سہولیات فراہم کریں ۔ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت اس مقصد میں پوری طرح کامیاب رہی۔آج ہم فخر سے کہتے ہیں کہ پائیدار امن قائم ہے ۔ عوام کو صحت اور تعلیم کی بہتر سہولیات مل رہی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چپریال گھڑی مٹہ سوات میں شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر اے این پی کے ممتاز اہم اور سرکردہ رہنماؤں جن میں سید حیدر علی،محمد حنیفہ،سردار علی،عثمان غنی ،حبیب اللہ ،ہدایت اللہ ،سعید احمد شاہ،انور شاہ ،میاں کریم بخش اور فضل نواب نے اپنے اپنے خاندانوں سمیت سیکڑوں ساتھیوں کے ہمراہ اے این پی سے تیس سالہ ناطہ توڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا
Swat