Swat

وکلا اپنے فرائض ایمانداری سے نبھائیں، جسٹس یحیٰ آفریدی

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس یحیٰ آفریدی نے کہا ہے کہ وکلا اپنے فرائض ایمانداری سے نبھائیں تاکہ بنچ اور بار مل کر عوام کو انصاف مہیا کر سکے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ میں ہائی کورٹ مینگورہ بنچ بار کے نو منتخب عہدیداروں سے حلف برداری کی تقریب سے اپنے خطاب میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو انصاف دلانا بنچ اور بار دونوں کی ذمہ داری ہے اور دونوں اس کو اپنا فرض سمجھ کر ادا کرتے رہیں گے ۔ اس سے پہلے انہوں نے بار کے نو منتخب کابینہ کے عہدیداروں سے ان کے عہدوں کا حلف لیا ۔ بار کے نومنتخب صدر عبدالعلیم نے اپنے خطاب میں چیف جسٹس کو یقین دلایا کہ وہ عوام کو انصاف کی فراہمی میں کوئی کوتاہی نہیں کریں گے

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔