Swat

مینگورہ کو ماڈل سٹی بنانا ہمارا مشن ہے، محمد امین

سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام) امیر جماعت اسلامی ضلع سوات سابق ایم پی اے محمدامین نے کہا کہ آنے والا دور متحدہ مجلس عمل کا ہے ۔متحدہ مجلس عمل ملک کی نظریاتی تشخص کو دوبارہ زندہ کرے گی ۔اپنے گذشتہ دور میں سوات کوترقی کی راہ پر گامزن کیا تھا ۔ موجودہ دور حکومت میں سوات کو مسائلستان میں تبدیل کیا گیا ۔ دوبارہ اقتدار میں آکر عوامی مسائل گھر کی دہلیز پر حل کریں گے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اخون باباسیدو شریف میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ مینگورہ کو ماڈل سٹی بنانا ہمارا مشن ہے ۔ پینے کے صاف پانی ، گھر گھر سوئی گیس اور نکاس آب کے لئے جامع پلان تیار ہے ۔

اشتہار / Advertisement

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔