سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات ہیلتھ جیم کے مختلف مقابلوں کا انعقادکیا گیاجن میں باکسنگ، ویٹ لفٹنگ،کراٹوں سمیت دیگر مقابلوں میں ضلع بھر سے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ ویٹ لفٹنگ میں ابراہیم نے 145 کلو وزن اٹھا کر مقابلہ جیت لیا۔ دوسرے نمبر عطاء اللہ اور تیسرے پر حسن علی رہے۔ اسی طرح پاؤرلفٹنگ مقابلوں میں بھی ابراہیم نے 195 کلو گرام وزن اٹھا کر مقابلہ جیت لیا۔ ٹائر دوڑ کا مقابلہ عطاء اللہ نے جیت لیا۔ مقررہ فاصلہ 23 سیکنڈ میں پورا کیا۔ اسی طرح باڈی بلڈنگ کے جونیئر مقابلوں میں ایاز نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ سینئر باڈی بلڈنگ کے مقابلے میں نیاز خان نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
Swat