سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں سرکاری اور نجی سکولوں کی سیکورٹی کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈی پی او سوات واحد محمود، پولیس افسران اور سرکاری و نجی سکولوں کے مالکان نے شرکت کی۔ اجلاس میں سکولوں کی سیکورٹی کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ضلعی پولیس آفیسر کیپٹن (ر) واحد محمود نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں کو سیکورٹی کے لاحق خطرات سے آگاہ کیااور سیکورٹی بہتر بنانے کی ہدایات بھی دیں۔ضلعی پولیس آفیسر نے کہا کہ تمام تعلیمی اداروں کو اپنی سیکورٹی بہتر بنانے کے لیے تربیت یافتہ سیکورٹی گارڈز اور سیکورٹی انچارج رکھنا ہوگا۔ بہتر ہوگا کہ آرمی سے ریٹائرڈ ہو۔ہر سکول میں ایک داخلی اورخارجی دروازہ ہوگا جس پر سکول عملے کاایک فرد کھڑا رہے گا، تاکہ وہ کسی بھی اجنبی شخص کی پہچان کرسکے۔ ہر سکول کی دیواروں پر خاردار تاریں لگائی جائیں گی، تا کہ کوئی بھی شخص آسانی سے دیوار نہ پھلانگ سکے۔ہر سکول میں سیکورٹی کیمرے نصب کیے جائیں گے اور کیمروں کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ کی جائے گی۔
Swat
