سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام) چیئرمین ڈیڈک سوات فضل حکیم نے منگورہ سٹی میں ٹریفک ازدحام اور اندرون شہر بڑھتے ہوئے رش پر کنٹرول کیلئے شہر سے باہر فضاگٹ مدین روڈ کو ملانے والی توسیع شدہ قمبر بائی پاس روڈ پر تعمیراتی کام کا معائنہ کیا۔ ایکسین ہائی ویز، ٹریفک پولیس اور تاجر رہنما بھی اس موقع پرانکے ہمراہ تھے۔ فضل حکیم نے کہا کہ ہماری حکومت کو سوات میں آمد و رفت کے حوالے سے مقامی آبادی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کے علاوہ موسم گرما کی آمد اور سیاحوں کا رش بے انتہا بڑھنے کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کا بخوبی احساس ہے۔ یہ تمام انتظام بطریق احسن نمٹانے کیلئے مقامی انتظامیہ کی سطح پر بھی بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں
Swat