Swat

انسدادِ ڈینگی مہم جاری، ڈی سی سوات کا رپورٹوں کا جائزہ

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں انسدادِ ڈینگی مہم جاری ہے۔ اس سلسلے میں ڈی سی سوات شاہد محمودنے ڈینگی کے خاتمے کے لیے تمام ضلعی محکموں کی ڈینگی کے متعلق مارچ اور اپریل کی کارکردگی کی انفرادی رپورٹوں کا جائزہ لیا اور اُن کو ہدایات جاری کیں۔ڈی سی سوات نے ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشن کے عملے کو ہدایات جاری کیں کہ وہ قبرستانوں، ٹائر شاپش، کباڑخانوں، جوہڑسمیت پارکوں اور گلی کوچوں میں کھڑے پانی کی نکاسی کو یقینی بنائیں۔ ڈینگی کے حوالے سے منعقدہ اس دوسری ریویو میٹنگ میں محکمہ صحت کے عہدیداروں کے علاوہ تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنروں اور ٹی ایم اوز نے شرکت کی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔