سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے یونین کونسل ملوک آباد کے یوتھ کونسلر سید علی خان ساتھیوں سمیت جماعت اسلامی میں شامل ہوگئے۔ آنے والے انتخابات میں انہوں نے متحدہ مجلس عمل کے امیدواروں کے لئے انتخابی مہم چلانے کا اعلان کردیا۔ منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی ضلع سوات سابق ایم پی اے محمدامین اور تحصیل کونسلر یوسف علی خان نے کہا کہ الیکشن قریب آتے ہی ڈراما باز اور دھوکے باز سیاستدان عوام کو گمراہ کرنے کے لئے مختلف حربے استعمال کررہے ہیں۔ان شاء اللہ اس دفعہ عوام دھوکے بازوں کی چال میں نہیں آئیں گے۔
Swat