Swat

ڈی پی او سوات کی پولیس اہلکاروں کوبازاروں میں سحری و افطاری کی ہدایت

سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں ڈی پی او کیپٹن(ر) واحد محمود نے ایس ایچ او زاورڈیوٹی انجام دینے والے پولیس آفیسران اور اہلکاروں کو بازاروں میں سحری اور افطاری کرنے کی ہدایت کردی۔ ٹریفک وارڈنز کو بھی اپنے پوائنٹس پر افطاری کی ہدایت کردی گئی۔ڈی پی او سوات نے بتایا کہ سوات میں رمضان المبارک کے پیشِ نظر سوات پولیس کے ایس ایچ اوز اور اہلکار عوام کی سہولت کے لئے افطاری اور سحری بازاروں میں کریں گے۔ تاکہ کسی قسم کا ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہوسکے۔ ڈی پی او سوات نے ٹریفک وارڈنز کو بھی ہدایت کردی ہے کہ وہ عصر کے بعد سے افطاری تک اپنے پوائنٹس پر موجود رہیں گے اور اپنے مخصوص شدہ مقامات پر افطاری کریں گے، تاکہ ٹریفک کا نظام رواں دواں رہے

اشتہار / Advertisement

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔