سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات ڈرگ رولز میں ترمیم اورکیمسٹوں پر پابندی کے باوجودتبدیلی والی سرکاری اسپتالوں کو ادویات کی ترسیل میں ناکام ہوگئی۔ سیدوشریف اسپتال سمیت دیگر اسپتالوں میں ادویات سمیت سرنج تک نایاب ہوگیا ہے۔ مریضوں کو باہر سے خرید کر لانے کی ہدایت کی جارہی ہے لیکن کیمسٹوں کی ہڑتال کے باعث ادویات مل رہی ہیں نہ کسی کو سرنج ہی دستیاب ہے۔ اس وجہ سے مریض اور ان کے لواحقین در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔ اسپتالوں میں آپریشن تک ملتوی کردیے گئے ہیں جس پر شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت کیمسٹوں پر پابندی سے قبل اسپتالوں میں ادویات کو یقینی بنائے۔ دوسری جانب سوات کیمسٹوں کی ہڑتال تیسری روز بھی جاری رہی۔ ان کا ایک ہی مؤقف سامنے آرہا ہے کہ ڈرگ رولز میں ترمیم کا فیصلہ واپس لیا جائے
Swat
