سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں رمضان المبارک کا مقدس مہینہ آتے ہی قصائیوں کے وارے نیارے ہوگئے۔ گوشت کے من پسند نرخ مقرر کردیے گئے۔ ہڈی والا گوشت 350 اور بغیر ہڈی والا 500 روپے میں فروخت ہونے لگا۔ وزن کم ہونے کے ساتھ ساتھ چربی بھی تھمادی جاتی ہے۔ کئی دکانوں پر قصائیوں اور شہریوں میں لڑائی بھی ہوئی۔ انتظامیہ نے معنی خیز خاموشی اختیار کرلی جس پر شہریوں نے شدید غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے مداخلت کا مطالبہ کر دیا۔
Swat
