Swat

فلسطین کے مظلوم مسلمان عالمِ اسلام کی جنگ لڑ رہے ہیں، محمد امین

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) امیر جماعت اسلامی ضلع سوات سابق ایم پی اے محمدامین نے کہاکہ فلسطین کے مظلوم مسلمان عالمِ اسلام کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔ ان کی مدد مسلم حکمرانوں پر فرض ہے۔ مسلم حکمرانوں کی خاموشی اسرائیل کی مدد کے مترادف ہے۔ اسرائیل اور امریکہ عالمی دہشت گرد ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے موقع پر ایک تقریب سے اپنے خطاب میں کیا۔انہوں نے کہا کہ القدس مسلمانوں کا قبلۂ اول ہے۔ مسلمان اس کی حفاظت کے لئے تن من دھن قربان کردیں گے۔اسرائیلی بمباری سے نہتے فلسطینی مسلمانوں کی شہادت افسوسناک ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔