سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے نواحی علاقہ قمبر کے محلہ ملانو ڈاگ میں مچان گرنے سے چھ مزدور زخمی ہوگئے ۔ مزدور نماز مغرب سے پہلے ایک مسجد میں مچان پر کھڑے ہوکر تعمیراتی کام کر رہے تھے کہ مچان گرنے سے چھ مزدور مچان تلے دب گئے ۔ مقامی لوگوں نے مزدوروں کو مچان کے ملبے سے نکال کر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا ۔
