Swat

خارِ ناپرساں، مینگورہ سمیت ملحقہ علاقوں میں غیر لائسنس یافتہ و غیر قانونی اڈے قائم

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کے مرکزی شہر مینگورہ سمیت ملحقہ علاقوں میں جگہ جگہ غیر لائسنس یافتہ اور غیر قانونی اڈے قائم کئے گئے ہیں۔ان اڈوں کو تحصیل کونسل کی اشیر باد حاصل ہے۔ ان اڈوں کا نہ کوئی لائسنس ہے اور نہ ہی سرکاری سطح پر کوئی اجازت نامہ۔غیر قانونی اڈوں سے سوات سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں گاڑیاں چلتی ہیں۔ ان اڈوں کی وجہ سے جہاں ٹریفک نظام متاثر ہورہا ہے۔ اسی طرح ٹیکس کی مد میں سرکاری خزانے کو بھی لاکھوں روپے کا نقصان ہورہا ہے، لیکن اس کے باوجود تحصیل کونسل اور ٹی ایم اے کی جانب سے معنی خیز خاموشی اختیار کی گئی ہے۔ عوامی حلقوں نے اربابِ اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اشتہار / Advertisement

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔