Swat

امسال فوڈ سٹریٹ میں روزہ داروں کی تعداد میں کمی

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ شہر میں موسم خوشگوار اور دریائے سوات کے کنارے فوڈ اسٹریٹ میں موسم سرد ہونے کی وجہ سے امسال فوڈ اسٹریٹ میں افطاری کرنے والے روزہ داروں کی تعداد میں غیر معمولی کمی آئی ہے۔ پچھلے سالوں میں رمضان المبارک میں موسم گرم ہونے کی وجہ سے لوگ بڑی تعداد میں افطاری کے لئے دریائے سوات کے کنارے بائی پاس روڈ پر قائم فوڈ اسٹریٹ کا رخ کرتے تھے۔گرم موسم میں دریا کی ٹھنڈی ہواؤں میں افطاری کرکے افطاری اور یخ موسم سے محظوظ ہوتے تھے لیکن امسال موسم سرد ہونے کی وجہ سے فوڈ اسٹریٹ میں لوگوں کا جانا نہ ہونے کے برابر ہے اور زیادہ تر لوگ گھروں پر افطاری کو ترجیح دیتے ہیں ۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔