Swat

واسا سوات کی جانب سے شہر میں صفائی کاکام تیزی سے جاری

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) واسا سوات کی جانب سے شہر میں صفائی کاکام تیزی سے جاری ہے۔ واسا کے جاری کردہ بیان کے مطابق پیر کو واسا کے اہلکاروں نے یونین کونسل گل کدہ میں ندی نالوں اور سڑکوں کی صفائی اور ملبہ ہٹانے کا کام مکمل کیا۔ واسا کے آپریشن منیجر میاں شاہد علی نے صفائی کے کام کی خود نگرانی کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شہر کی تمام سڑکوں، گلی کوچوں کو صاف رکھنے کے لئے واسا کے اہلکار دن رات ایک کرکے کام کر رہے ہیں۔

اشتہار / Advertisement

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔