سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈی پی او سوات کیپٹن (ر) واحد محمود کی ہدایت پر ماہِ رمضان میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری خصوصی آپریشن کے دوران 300مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق ضلع بھر میں اس خصوصی آپریشن کے دوران کرایہ دار ایکٹ کے تحت 27، ہوٹل ایکٹ کے تحت تین افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرائے گئے۔ آپریشن کے دوران دس بندوق، پندرہ پستول، گیارہ کلو گرام چرس اور 250 گرام ہیروین کو برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ۔
Swat
