سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقہ کوز کلے میں باؤلے کتوں کی جانب سے درجنوں افراد کے کاٹنے کے بعد ٹی ایم اے خوازہ خیلہ نے باؤلے اور آوارہ کتوں کے خلاف آپریشن کا آغاز کردیا ۔ تحصیل ناظم خوازہ خیلہ کے مطابق ٹی ایم اے کے اہلکاروں نے درجنوں کی تعداد میں باؤلے اور آوارہ کتوں کو زہریلی خوراک کھلا کر ہلاک کردیا ہے۔ایسے کتوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ جن علاقوں میں ایسے کتے نظر آئیں، تو فوری طور پر تحصیل ناظم یا منتخب بلدیاتی نمائندہ سے رابطہ کریں تاکہ بروقت کارروائی کی جاسکے
Swat
