سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام) متحدہ مجلس عمل ضلع سوات کاپہلا اجلاس المرکز الاسلامی سنگوٹہ میں زیر صدارت ضلعی صدر قاری محمود منعقد ہوا ۔ جس میں متحدہ مجلس عمل میں شامل تمام جماعتوں کے ذمہ داران امیر جماعت اسلامی ضلع سوات و متحدہ مجلس عمل کے ضلعی جنرل سیکرٹری محمدامین، نائب صدور مولانا الطاف اللہ،نوید اقبال اور مولانا عطاء الرحمان چشتی، حافظ اسراراحمد، مولانا شیر محمد سمیت دیگر قائدین نے شرکت کی۔اجلاس میں 30مئی تک ضلع بھر میں تنظیم سازی مکمل کرنے کے لئے تین مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں جو 30 مئی سے پہلے پہلے صوبائی حلقوں اور یوسیز سطح پر تنظیم سازی کا عمل مکمل کریں گی۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ ہو اکہ تنظیم سازی مہم کے بعد ضلع بھر میں رابطہ عوام مہم شروع کی جائے گی۔
Swat
