Swat

ملاکنڈ ڈویژن خصوصی حیثیت خاتمہ، خوش ہونے والوں کا حساب ہوگا

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری و اُمیدوار پی کے 5 واجد علی خان نے کہا ہے کہ ملاکنڈ ڈویژن کی خصوصی حیثیت ’’پاٹا‘‘کے خاتمے پر خوشی کا اظہار کرنے والوں سے عوام الیکشن میں بدلہ لیں گے۔ جماعت اسلامی، ن لیگ اور پی ٹی آئی نے جان بوجھ کر ملاکنڈ ڈویژن کی خصوصی حیثیت کے خاتمے پر مجرمانہ خاموشی اختیار کرکے عوام کو اپنا اصل چہرہ دکھا دیا ہے۔ ٹیکسوں کے نفاذ سمیت دیگر قوانین جو پہلے لاگو نہیں تھے، وہ سب اب ملاکنڈ ڈویژن میں لاگو ہو جائیں گے اوراس کے ساتھ نظام عدل ریگولیشن کے تحت قاضی عدالتیں بھی سوالیہ نشان بن چکی ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ فاٹا کا خیبر پختونخوا میں انضمام خوش آئند ہے اور اس انضمام میں اے این پی کی قیادت نے صف اول کا کردار ادا کیا ہے لیکن 247 آرٹیکل کو ختم کرکے ملاکنڈ ڈویژن کی خصوصی حیثیت کو بھی ختم کیا گیا ہے جس پر ہمارے تحفظات ہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔