سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) مدین کے علاقہ ڈبرگے بانڈہ میں سکول کے اساتذہ کو لے جانے والی گاڑی حادثہ کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں استانی سمیت 13اساتذہ، ڈبرگے بانڈہ میں چار سکولوں کی خاتون استانی سمیت 13اساتذہ سکول سے چھٹی ہونے کے بعد مخصوص گاڑی میں گھر جارہے تھے کہ گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں گاڑی میں موجود مسماۃ سمینہ ناز،رفیع اللہ، حیدر علی، سجاد، حبیب اللہ، محمد امین، محمد اقبال، عبدالعلیم، رحمت سعید، محمد رحیم، محمد نبی، منظور کمال اور ڈرائیور نثار زخمی ہوئے۔ مقامی لوگوں نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو کھائی سے نکال کر طبی امداد کے لئے مدین ہسپتال منتقل کردیا
- کمنٹس
- فیس بک کمنٹس
