سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) نامزد وزیر اعظم ناصر الملک کے چھوٹے بھائی سابق تحصیل ناظم رفیع الملک جو قومی وطن پارٹی ضلع سوات کے چیئرمین تھے، کو قومی وطن پارٹی نے پی کے 5 مینگورہ کے لئے امیدوار نامزد کیا تھا لیکن کچھ عرصہ قبل انہوں نے قومی وطن پارٹی کی چیئرمین شپ سے استعفا دے دیا۔ سیاسی حلقوں میں یہ بات چل رہی تھی کہ رفیع الملک تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کرنے والے ہیں اور پی ٹی آئی کی جانب سے ان کو این اے 3 یا پی کے 5 کا ٹکٹ دیا جائے گا، جس کے لئے رفیع الملک کے فرزند شیر باز خان اور پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی کے درمیان بات چیت کا سلسلہ جاری تھا، تاہم ابھی تک انہوں نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان نہیں کیا۔ قومی وطن پارٹی نے بھی ان کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔
- کمنٹس
- فیس بک کمنٹس
