سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کا نام پاکستان بک آف ریکارڈ میں درج کر دیا گیا۔ گذشتہ ماہ سوات میں سوات سائنس فیسٹول کے نام سے ایک میلے کا انعقاد کیاگیا تھا جس میں سوات سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں ڈاکٹر جواد اقبال، بلاول جمشید اور نوجوان سائنسدان ڈاکٹر الیاس اور ڈاکٹر آفتاب احمد نے دو قومی ریکارڈ بنائے تھے، جن میں پورے پاکستان کا سب سے بڑا انسانی ڈی این اے چین بنایا گیا تھا۔دوسرے ریکارڈ میں پھلوں سے ڈی این اے کو علیحدہ کیا گیا تھا۔ان دونو ں ریکارڈوں کو پاکستان بک آف ریکارڈ کا حصہ بنایا گیا۔سوات کے نوجوانوں کا نام پاکستان بک آف ریکارڈ میں شامل کردیا گیا۔
Swat
