Swat

فضل حکیم کے بھائی نے سرکاری گاڑی کئی سال استعمال کرنے کے بعد واپس کردی

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ شہر کے سابق ایم پی اے و چیئرمین ڈیڈک اور تحریک انصاف ضلع سوات کے صدر فضل حکیم کے بھائی انجمن قصابان ضلع سوات کے صدر خان طوطی نے کئی سال تک استعمال کرنے کے بعد سرکاری گاڑی واپس کردی۔ ایم پی اے منتخب ہونے کے بعد فضل حکیم نے ڈپٹی کمشنر سوات کے نام سے الاٹ شدہ سرکاری گاڑی نمبر سوات A1515 اپنے بھائی انجمن قصابان سوات کے صدر خان طوطی کو دی تھی جس میں وہ علیٰ الصباح قصاب خانے آتے تھے اور بعد میں وہ سرکاری گاڑی ذاتی استعمال میں لاتے تھے۔ کئی سال تک ڈپٹی کمشنر سوات کے نام سے الاٹ شدہ سرکاری گاڑی استعمال کرنے کے بعد حکومت کے خاتمے کے ساتھ ہی سابق ایم پی اے فضل حکیم کے بھائی نے سرکاری گاڑی واپس کردی جس کو ڈپٹی کمشنر سوات نے اسسٹنٹ کمشنر عامر علی شاہ کو الاٹ کردیا جس کی تصدیق ڈپٹی کمشنر سوات کے دفتر کے اہلکاروں نے کردی ۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں