سوات(بیورورپورٹ) تحصیل مٹہ کے علاقہ بیدرہ میں کار اور نجی ایمبولینس گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں ایمبولینس ڈرائیور جاں بحق اور کار میں سوار بھائی زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کالاکوٹ کی جانب سے مٹہ کی طرف جانے والی موٹر کار نمبر AC7294 جسے ڈرائیور ڈرائیور ثناء اللہ ولد محمد اساعیل سکنہ برہ درشخیلہ چلا رہا تھا کہ بجلی کے کھمبے سے ٹکرانے کے بعد نجی ایمبولینس گاڑی کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے کھمبے پر سے ٹرانس فامر بھی کیری ڈبہ میں بنی ایمبولینس پر گرگیا جس کے نتیجے میں ایمبولینس کا ڈرائیور میاں سید خوشنود ولد میاں الف جان سکنہ بیدرہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ کار ڈرائیور ثناء اللہ اور اس کا دس سالہ بھائی یونس زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
- کمنٹس
- فیس بک کمنٹس
