(باخبرسوا ت ڈاٹ کام ) پی ٹی آئی سوات کے ترجمان نے ایک وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ ڈیڈک کمیٹی کے سابق چیئرمین فضل حکیم خان کی زیر استعمال گاڑی کو ان کے بھائی حاجی خان طوطی سے منسوب کرکے غلط بیانی کی گئی ہے۔ یہ گاڑی گھریلو استعمال کے لیے دی گئی تھی۔ان کے بھائی خان طوطی نے اس کو چند گھنٹے استعمال کیا گیا جس کا شوشا بنا یاگیا۔ تحریک انصاف کے ترجمان کے ہیڈ کواٹر سوات پریس کلب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ڈیڈک کمیٹی کے چیئر مین فضل حکیم خان کے خلاف مخالفین کے ہاتھ کچھ نہیں لگا ہے جس سے صاف واضح ہے کہ ان کا ماضی اور دور اقتدار بے داغ رہا۔ ترجمان نے کہا ہے کہ سابقہ ادوار میں ممبران کی کارکردگی اور کرپشن عوام کے سامنے ہیں۔ انہوں نے جو لوٹ مار مچا ئی ہے وہ سب کے سامنے ہے۔دوسری جانب سوات کے معتبر نیوز ویب سائٹ ’’باخبر سوات ڈاٹ کام ‘‘ کی ٹیم نے اپنی خبر کی ایک بار پھر تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر سوات کے نام سے الاٹ شدہ سرکاری موٹر کار نمبر سوات A1515تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے و سابق ڈیڈک چیئرمین فضل حکیم کے بھائی انجمن قصابان ضلع سوات کے صدر حاجی خان طوطی کے زیر استعمال تھی اور کئی سالوں تک وہ اس کو استعمال کرتے رہے۔ باخبر سوات ڈاٹ کام ٹیم کے مطابق نہ تو ایم پی اے کو سرکاری گاڑی دی جاتی ہے اور نہ ہی گھریلو ضرورت کے لئے ایسا کیا جاتا ہے۔ سوات پریس کلب سے جاری ہونے والے تردیدی بیان کے بعد اس بات کی تصدیق ہوگئی ہے کہ سابق ایم پی اے نے سرکاری گاڑی کو غیر قانونی طور پر استعمال کیا ہے اور مینگورہ شہر کے عوام گواہ ہیں کہ انہوں نے سابق ایم پی اے کے بھائی محترم حاجی خان طوطی کو چند گھنٹے نہیں بلکہ کئی سال تک سرکاری گاڑی نمبر سوات A1515 بہ رنگ سیاہ استعمال کرتے دیکھا ہے ۔
Swat
