Swat

چار بھائیوں نے چھریوں سے حملہ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقہ شنگواٹئی میں معمولی تکرار پر چار بھائیوں نے چھریوں سے حملہ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا ۔ جمعرات کو معمولی تکرار کے بعد ملزمان بھائیوں عمران ، سلمان اور فرمان ولد پرویز سکنہ جمال آباد نے 22سالہ عمر علی پر چھریوں سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگیا ۔ ملزمان بعد میں فرار ہوگئے تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں